بلاول بھٹو نے حکومت کی کرپشن کے میگا سکینڈل پر وائٹ پیپر تیار کرنے کی منظوری دے دی: مہرین انور

کراچی ،لاہوراور اسلام آباد ایئر پورٹس کی نجکاری کے نام721 پر ارب روپے کی کرپشن کے میگا سکینڈل بے نقاب

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:10

بلاول بھٹو نے حکومت کی کرپشن کے میگا سکینڈل پر وائٹ پیپر تیار کرنے کی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) سابق وزیر مملکت انصاف و پارلیمانی امور مہرین انور راجہ نے کراچی ،لاہوراور اسلام آباد ایئر پورٹس کی نجکاری کے نام721 پر ارب روپے کی کرپشن کے میگا سکینڈل کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان ایئر پورٹس کو بیچا نہیں جا رہا بلکہ وزیراعظم کا خاندا ن خود خرید رہا ہے،ایک بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کی چار سالہ کارکردگی اور کرپشن کے میگا سکینڈل پر وائٹ پیپر تیار کرنے کی منظوری دی ہے،پیپلز پارٹی ہر ہفتے اس سلسلے میں ایک بڑے میگا سکینڈل کو بے نقاب کرے گی اور پھر ان تمام سکینڈلز کو وائٹ پیپرز کی شکل میں شائع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جب لاہور ائیرپورٹ فروخت کرنے کافیصلہ کیا تو پھر وزیر اعظم نے وہاں 73ارب روپے کے منصوبہ کا اعلان کیوں کیا ، حکومت 36 ممنا فع بخش محکموں کی نج کاری کرنا چاہتی ہے ،ان تینوں ائیرپورٹ کی اراضی چار ہزار ارب روپے سے زیاد ہ ہے ۔