جرائم کا خاتمہ صرف پولیس کی کوششوں سے نہیں ہوسکتا،سول سوسائٹی کا تعاون بھی ضروری ہے ، حسن اسد علوی

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:19

اوکاڑہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ جرائم کا خاتمہ صرف پولیس کی کوششوں سے نہیں ہوسکتا اس کے لئے سول سوسائٹی کا تعاون ضروری ہوتا ہے نیشنل ایکشن پلان ، سٹریٹ کرائم ، سنگین کرائم اوردگیر سماج دشمن عناصر کے قلع قمع کے لئے بھر پور کردار ادا کرتی رہے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تاجران اوکاڑہ کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا وفد کی قیاد ت صدر سلیم صاد ق چودھری نے کی ڈی پی او اوکاڑہ نے کہا کہ انجمن تاجران سمیت ہر امن پسند شہری کے لئے میرے دروازے کھلے رہیں گے ملک کو کئی ایک چیلنج کا سامنا ہے جس میں سب سے اہم کام نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد کو کامیاب کرنا ہے انہوںنے کہا کہ ضلع بھر کے عوام کو امن فراہم کرنا پولیس کی اولین ذمہ دار ی ہے جس کے لئے کوئی دقیقہ فرو گذاشت نہ ہوگا نفر ت جرم سے ہونے چاہیں تاکہ مجرم پیدا نہ ہوں قانون کی بالادستی جس قدر اہم ہے اس قدر ہی سب کے لئے ایک جیسا قانون بھی اہم ہے انجمن تاجران کے وفد نے یقین دلایا کہ جرائم کی بیخ کنی کے لئے تاجر برادری پولیس کے ساتھ کھڑی ہے اور وہ کسی بھی پیشہ ور مجرم کا ساتھ نہیں دے گی نیشنل ایکشن پلان اور ردالفساد کے آپریشن کو کامیابی سے جاری رکھنے کے لئے پولیس کے دست و باز و بنے گی

متعلقہ عنوان :