پی جی ایم آئی میں اب تک ایم ایس اور ایم ڈی کے پروگرام میں داخلے شروع نہ کر نا نہایت باعث افسوس ہے ، ینگ ڈاکٹر ز ایسوسی ایشن

ہفتہ 18 مارچ 2017 22:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مارچ2017ء) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صوبائی بیان میں کہا گیا کہ پی جی ایم آئی میں اب تک ایم ایس اور ایم ڈی کے پروگرام میں داخلے شروع نہ کر نا نہایت باعث افسوس ہے بلوچستان جو کہ ایک نہایت پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر اسپیشلسٹ ڈاکٹر کی بہت کمی ہے ہمارے صوبے میں ڈاکٹرز موجود ہیں لیکن پوسٹ گریجویٹ پروگرام شروع نہ ہونے کی وجہ سے وہ دوسرے صوبوں میں جانے پر مجبور ہو جا تے ہیںینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن عرصہ دراز سے ایم ایس اور ایم ڈی پروگرام شروع کر نے کیلئے جدوجہد شروع کی ہے لیکن ہمیں ابھی تک کوئی تسلی بخش جواب نہیں ملا ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اس بیان کے توسط سے وزیر صحت اور صوبائی محتسب سے پر زور الفاظ میں مطالبہ کر تی ہے کہ پوسٹ گریجویٹ میں فوراً ایمایس اور ایم ڈی پروگرام میں داخلے شروع کئے جائیں بصورت دیگر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن احتجاج پر مجبور ہوگی۔

متعلقہ عنوان :