چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کا مقصد عوام کی فلاح وبہبود ہے ،اہلیہ چینی سفیر
اس منصوبے سے پورے جنوبی ایشیا کے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا،چینی سفیر سن وی ڈونگ اور انکی ٹیم سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں،پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی سی پیک سے فاہدہ ہوگا،ہم بلوچستان کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں مدد کرتے رہیں گے،چین ہر سال باصلاحیت پاکستانی طلبا کو وظائف کی پیشکش کررہا ہے،ہم اس پروگرام کو تمام صوبوں کے طالب علموں کیلئے بڑھا رہے ہیں ڈیانابائو کا سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی بلوچستان کی طالبات سے خطاب
ہفتہ 18 مارچ 2017 23:00
(جاری ہے)
امید ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پورے جنوبی ایشیا کے خطے کے عوام کو فائدہ ہوگا۔سی پیک کا مقصد لوگوں کی فلاح وبہبود ہے ۔چین ہر سال باصلاحیت پاکستانی طلبا کو وظائف کی پیشکش کررہا ہے ۔
ڈیانا بائو نے کہاکہ طلباء کے تبادلے کا پروگرام ہمارے تعلیمی تعاون میں ا ہم ہے اور ہم اس پروگرام کو تمام صوبوں کے طالب علموں کیلئے بڑھا رہے ہیں۔آپ بلوچستان کی بہادر بیٹیاں ہیں میں چینی سفارتخانے میں آپ کی میزبانی کرکے فخر محسوس کرتی ہوں ۔ہم بلوچستان کے عوام تک پہنچ رہے ہیں اور ہم یہاں کے عوام کو بااختیار بنانے کیلئے پاکستانی حکومت کی کوششوں میں مدد کرتے رہیں گے ۔انھوںنے کہاکہ پاکستان کی خواتین کی خدمت میرا جذبہ تھا اور میں ان کے مسائل کو سمجھنے کیلئے براہ راست شہری اور دیہی علاقوں میں پہنچنے کیلئے ہرممکن کوششیں کرر ہی ہوں۔ڈیانا بائو نے کہاکہ چینی سفیر سن وی ڈونگ اور انکی ٹیم سی پیک منصوبے کو کامیاب بنانے کیلئے دن رات کام کررہے ہیں۔ پاکستان کے دور دراز اور پسماندہ علاقوں کو بھی سی پیک سے فاہدہ ہوگا۔ بلوچستان اور چین کے صوبہ سنکیانگ کی یونیورسٹیوں میں ایک اچھی مشابہت ہے ، دونوں کو ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کرنے کے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کی ضرورت ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ سے بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس (آئی پی سی) کے وفد کی ملاقات
-
ایران کے ساتھ تجارتی معاہد وں پر امریکا کی پاکستان کو پابندیاں عائدکرنے کی دھمکی
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سری لنکا کے دورے پر
-
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی انتخابات پرتیسری مرتبہ اعتراضات عائد کردیا
-
امریکی سینیٹ نے یوکرین، اسرائیل اور تائیوان کے لیے 95 ارب ڈالر جنگی امداد کا بل منظور کر لیا
-
بغیر اجازت دوسری شادی پر شوہر کو سنائی گئی 3ماہ کی سزا معطل
-
امریکی کانگریس نے مقبول سوشل میڈیا ایپ ”ٹک ٹاک“ پر مشروط پابندی کا بل بھاری اکثریت سے منظور کرلیا
-
تحریک انصاف کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد
-
پاکستان کی ترقی و خوشحالی کے لیے وفاق اور صوبوں میں گہرا تعاون اور تعلق کو پذیرائی دینے کی ضرورت ہے.شہبازشریف
-
سکھر ملتان موٹر وے کے قریب مسلح افراد کا پولیس چوکی پر حملہ،فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
-
تحریک انصاف کی رہنماءیاسمین راشد نے چیف جسٹس کو خط لکھ دیا
-
معاشی استحکام کے لئے وفاق اور صوبوں کےمابین قریبی تعلق اور ہم آہنگی بہت اہم ہے، کسی بھی صوبے اور عوام کی ترقی پاکستان کی ترقی ہے، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی سندھ کابینہ کے ارکان سے گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.