نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے

تصدیق کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے،تمام ڈیٹا کی تصدیق کے بجائے مشکوک شخص سے متعلق معلومات کی ہی جانچ پڑتال کرائے جانے کاامکان

ہفتہ 18 مارچ 2017 23:06

نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کیلئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مارچ2017ء) نادرا نے مردم شماری کے ڈیٹا کی تصدیق کے لئے فی ایس ایم ایس 10روپے مانگ لئے۔نجی ٹی وی نے نادرا حکام کے حوالے سے کہا ہے کہ تمام شہریوں کے ریکارڈ کی تصدیق ممکن نہیں، شک و شبہ کی صورت میں ہی نادرا سے تصدیق کرائی جائے۔

(جاری ہے)

نادرا کے پاس موجود 13کروڑ افراد کا ڈیٹا تصدیق میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔ذرائع کے مطابق تصدیق کا طریقہ کار طے کیا جا رہا ہے۔ امکان ہے کہ تمام ڈیٹا کی تصدیق کے بجائے صرف مشکوک شخص سے متعلق معلومات کی ہی جانچ پڑتال کرائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :