باجوڑ ایجنسی،اتمان خیل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ،راہگیر زخمی

اتوار 19 مارچ 2017 11:51

باجوڑ ایجنسی،اتمان خیل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکہ ،راہگیر زخمی
باجوڑ ایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) اتمان خیل کے گاؤں نوڈھیری میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے سے ایکشخص زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل اتمان خیل کے نواحی گاؤں نوڈھیری میں نامعلوم ملزمان نے سڑک کنارے نصب بم سے تحریب کاری کی کوشش کی جہاں زور دار دھماکے سے 1راہگیر زخمی ہو گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کیا گیا ہے جو شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں تاہم دھماکے کے بعد علاقے میں فائرنگ بھی کی گئی جس سے مزید خوف و ہراس پھیلاتاہم دھماکے میں زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا اور سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

متعلقہ عنوان :