چین اور سعودی عرب تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضامند

اتوار 19 مارچ 2017 13:30

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) چین اور سعودی عرب نے چین کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد سمیت تیل کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کردی۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز دونوں ملکوں کی جانب سے جاری ہونے والے مشترکہ اعلامیے کے مطابق دونوں ملکوں نے تیل کے شعبے میں باہمی تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی ہے جس میں چین کو پٹرولیم مصنوعات کی برآمد بھی شامل ہے۔فریقین نے یمن کے معاملے پر بھی قانونی حکومت کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :