جرمنی کو نیٹو کی بڑی رقوم دینا ہیں، امریکی صدر ٹرمپ

اتوار 19 مارچ 2017 13:31

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ نیٹو اور امریکا جرمنی کے دفاع کے لیے بھاری اخراجات کر رہے ہیں اور جرمنی اس حوالے سے نیٹو اور امریکا کا بھاری رقم کا مقروض ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلا میرکل سے ملاقات کے ایک دن بعد ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ جرمنی کو نیٹو کی بڑی رقوم دینا ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے لکھا کہ نیٹو اور امریکا جرمنی کے دفاع کے لیے بھاری اخراجات کر رہے ہیں اور جرمنی اس حوالے سے نیٹو اور امریکا کا بھاری رقم کا مقروض ہے۔ ٹرمپ نے ایک دوسرے ٹوئٹر پیغام میں یہ بھی لکھا کہ جھوٹی خبروں کے ذریعے آپ نے جو کچھ بھی سنا ہو، لیکن میری چانسلر میرکل کے ساتھ ملاقات بہت اعلی رہی۔ جمعے کے روز میرکل اور ٹرمپ کے مابین وائٹ ہائو س میں ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس میں دونوں رہنماں کے مابین اختلافات کافی نمایاں تھے۔

متعلقہ عنوان :