کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی3سال مکمل،سرکاری تقریبات کا انعقاد، ماسکو میںمحفل موسیقی کا انعقاد اور آتش بازی کا مظاہرہ

اتوار 19 مارچ 2017 13:31

کریمیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) یوکرائن کے علاقے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کو تین برس مکمل ہوگئے اس موقع پر سرکاری تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یوکرائن کے علاقے کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کو تین برس مکمل ہو نے پر سرکاری تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔

(جاری ہے)

اس مناسبت سے رات روسی دارالحکومت ماسکو میں موسیقی کا پروگرام اور آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن ان تقریبات میں شریک نہیں ہوئے ۔ روس نے 2014 میں یوکرائن کے علاقے کریمیا پر قبضہ کر لیا تھا جب کہ بعد ازاں وہاں ایک ریفرنڈم کرا کے اس اہم اسٹریٹیجک علاقے کو روس میں شامل کر لیا گیا تھا۔ تاہم بین الاقوامی برداری نے اس ریفرنڈم کو مسترد کر دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :