زرعی تحقیقاتی ادارہ نے پام آئل سے بھی بہتر تیل کی کوالٹی کی حامل کینولہ سرسوں ، سورج مکھی کے مقامی ہائی برڈ کے علاوہ تل کی کئی اقسام تیارکر لیں

اتوار 19 مارچ 2017 13:32

فیصل آباد۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) مقامی زرعی تحقیقاتی ادارہ نے پام آئل سے بھی بہتر تیل کی کوالٹی کی حامل کینولہ سرسوں ، سورج مکھی کے مقامی ہائی برڈ کے علاوہ تل کی کئی اقسام تیارکی ہیں جبکہ سورج مکھی کی 2 ہائبرڈ اقسام اور تل کی ایک قسم کی پنجاب کے علاوہ زیریں سندھ میں بھی کاشت کا آغاز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران زرعی ماہرین نے بتایاکہ خوردنی تیل انسانی خوراک کا اہم جزو اور جسمانی طاقت کو بڑھانے کا اہم ذریعہ ہے۔

انہوںنے بتایاکہ پاکستان میں ہر فرد 12سی13لیٹر سالانہ خوردنی تیل استعمال کرتا ہے اور اس کی کھپت میں سالانہ 3فیصد اضافہ ہورہا ہے لہٰذا تیل دار اجناس کی کاشت کو فروغ دے کر خوردنی تیل کی پیداوار میں اضافہ کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے صنعتی اداروں کے مالکان کو سفارش کی کہ وہ تیلدار اجناس سویا بین اور کیسٹربین کی ویلیو ایڈیشن کی حامل جدید صنعتوں کو فروغ دیں تاکہ کاشتکار ان فصلوں کی کاشت کی طر ف راغب ہوں۔

متعلقہ عنوان :