تھائی لینڈ کیلئے چائنا سدرن ایئر لائن کی نئی پروازیں

پروازیں دس اپریل سے ہفتے میں تین روز کیلئے روانہ ہوں گی

اتوار 19 مارچ 2017 13:40

ین چوآن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چین کے شہر ین چوآن اور تھائی لینڈ کے جزیرے فو کیٹ کے درمیان 10اپریل سے پروازیں شروع کر دی جائیں گی۔

(جاری ہے)

ننگ زیا ایئر پورٹ کے مطابق چین کی سدرن ایئر لائن اس روٹ پر بوئنگ 738طیاروں کی ہفتے میں تین پروازیں شروع کر ے گی ، فوکیٹ جانے والی پروازیں چین کے شمال مشرقی صوبے ننگ زیا ہوئی کے دارالحکومت ین چوآن سے پیر ، جمعرات اور ہفتے کو شام 7:20پر روانہ ہوں گی اور فوکٹ میں اگلے دن 1:40 پر لینڈ کریں گی جبکہ لینڈ کرنے کرنے ایک گھنٹہ بعد ین چوآن واپسی کے لئے روانہ ہو جائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :