برازیل سے چینی درآمدات دو گنا ہو گئیں

برآمدات میں تیل ، لوہا ، سویا بین ، لکڑی کا سامان اور گوشت شامل ہیں

اتوار 19 مارچ 2017 13:41

ریوڈی جنیرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چین کے لئے برازیل کی برآمدات میں گذشتہ سال کے مقابلے میں 2017ء کے پہلے دو مہینوں کے درمیان دو گنا اضافہ ہو گیا ، برازیل کی برآمدات میں 94.3فیصد کا اضافہ ہوا جو تیل اور لوہے کی خام برآمدات کی وجہ سے ہوا ۔

(جاری ہے)

صنعت اور غیر ملکی تجارت کی وزارت نے کہا ہے کہ جنوری اور فروری میں چین کے لئے برازیل کی برآمدات کا حجم 6.246ارب ڈالر رہا ، ان برآمدات میں تیل ، لوہا ، سویا بین ، لکڑی کا سامان اور گوشت شامل ہیں ، چین لوہے اور سویا بین برآمد کے لئے مقررہ طلب رکھتا ہے ، برازیل کی برآمدات میں یہ اضافہ اشیائے ضرورت کی قیمتوں میں بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے ہوا ، تیل ، لوہا اور سویا بین چین کو برآمد کی جانیوالی اشیاء میں 77فیصد ہوتی ہے ،برازیل نے اسی مد ت کے دوران امریکہ کو 1.896ارب ڈالر کی اشیاء برآمد کیں ، چین برازیل کی زرعی اشیاء کی خریداری کرنے والا ایک بڑا ملک ہے۔

متعلقہ عنوان :