فرانس کے صدارتی انتخابات ، گیارہ امیدواروں کے نام منظور

انتخابات تئیس اپریل کو ہوں گے جب کہ ضرورت پڑنے پر اس عمل کا دوسرا مرحلہ سات مئی کو ہو گا

اتوار 19 مارچ 2017 13:41

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) فرانسیسی صدارتی انتخابات میں حصہ لینے والے گیارہ امیدواروں کے ناموں کو حتمی منظوری دے دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ملکی آئینی عدالت نے ان امیدواروں کو الیکشن لڑنے کا اہل قرار دے دیا ہے۔ فرانس میں صدارتی انتخابات کا انعقاد تئیس اپریل کو ہو گا جب کہ ضرورت پڑنے پر اس عمل کا دوسرا مرحلہ سات مئی کو ہو گا۔ پیر کے دن سے پانچ مرکزی امیدواروں کے مابین ٹی وی مباحثوں کا سلسلہ بھی شروع ہو جائے گا۔

متعلقہ عنوان :