سعودی مبلغ عوض القرنی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ، ٹوئیٹر اکاؤنٹ بند

القرنی کے ٹوئیٹر پر جاری مواد کو مملکت کے عام نظام کے لیے ضرر رساں قراردیتے ہوئے سزادی گئی

اتوار 19 مارچ 2017 13:41

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) سعودی عرب میں خصوصی فوج داری عدالت نے معروف مبلغ عوض القرنی کے خلاف ایک لاکھ ریال جرمانے کا ابتدائی حکم جاری کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹوئیٹر پر اٴْن کے اکاؤنٹ کی بندش کے ساتھ القرنی کو کسی بھی نوعیت کی ٹوئیٹ سے روک دیا گیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ پیش رفت القرنی کی جانب سے ٹوئیٹر پر ایسا مواد پوسٹ کرنے کے ثابت ہونے کے بعد سامنے آئی ہے جو مملکت کے عام نظام کے لیے ضرر رساں شمار کیا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت کے مطابق القرنی کی ٹوئیٹس معاشرے کے اپنی قیادت کے ساتھ تعلق اور مملکت کے دیگر ممالک کے ساتھ تعلقات پر اثر انداز ہونے والی ہیں۔عوض القرنی کے مطابق انہوں نے ریاض میں خصوصی فوج داری عدالت کے اٴْس فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی ہے جس میں القرنی پر ایک لاکھ ریال جرمانہ عائد کیے جانے کے علاوہ ان کے ٹوئیٹر اکاؤنٹ کی بندش کا حکم جاری کیا گیا۔عوض القرنی نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ عدالت نے استغاثہ کی جانب سے القرنی پر دس لاکھ ریال جرمانے کا مطالبہ مسترد کر کے ایک لاکھ ریال پر اکتفا کیا۔

متعلقہ عنوان :