دورہ ویسٹ انڈیز ، قومی ٹیم پیر کو روانہ ہوگی

اتوار 19 مارچ 2017 14:11

دورہ ویسٹ انڈیز ، قومی ٹیم پیر کو روانہ ہوگی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) دورہ ویسٹ انڈیز کیلئے قومی ٹیم پیر کو کراچی سے ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی،دورے میں قومی ٹیم 4 ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

(جاری ہے)

دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹی ٹونٹی اور ون ڈے سیریز کی تیاریوں کیلئے قومی ٹیم کا کیمپ ختم ہو گیا ۔ کیمپ کے آخری روز کھلاڑیوں نے قذافی سٹیڈیم میں صبح کے سیشن میں ٹریننگ کی۔ ویسٹ انڈیز روانگی کے لئے قومی کھلاڑی 19 مارچ کی رات کو کراچی میں دوبارہ جمع ہوں گے ۔ جہاں سی20مارچ کو ٹیم ویسٹ انڈیز روانہ ہو گی ،دورے میں قومی ٹیم چار ٹی ٹونٹی اور 3 ایک روزہ میچ کھیلے گی۔

متعلقہ عنوان :