اسرائیلی جنگی جیٹ طیاروں کا غزہ کی پٹی میں فلسطینی فوجی تنصیبات پر حملہ ، کوئی فلسطینی شہید یا زخمی نہیں ہوا

اتوار 19 مارچ 2017 14:21

غزہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) اسرائیلی جنگی جیٹ طیاروں نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی فوجی تنصیبات کو حملہ کا نشانہ بنایا تا ہم کوئی فلسطینی شہید یا زخمی نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

اتوار کو ذرائع ابلاغ نے عینی شاہدین اور فلسطینی ذرائع کے حوالہ سے بتایا کہ یہ فوجی تنصیبات تعلق شمالی غزہ میں حماس موومنٹ کی ہیں ۔ اسرائیل نے یہ فضائی حملہ غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے جانے کے کئی گھنٹوں بعد کیا گیا ۔ جبکہ ا سرائیلی فو ج نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے جانے کے فوری بعد ٹینکوں سے غزہ کی طرف گو لہ باری بھی کی ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ کسی فلسطینی تنظیم نے غزہ سے اسرائیل میں راکٹ فائر کئے جانے کی ذمہداری قبول نہیں کی ۔

متعلقہ عنوان :