ملک کے تین اہم ہوئی اڈوں کی نجکاری کے اقدام سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مستقبل مخدوش ہو جائے گا‘عابد حسین صدیقی

اتوار 19 مارچ 2017 14:51

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے ملک کے تین اہم ہوائی اڈوں کی نجکاری پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو رہن رکھنے کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے ،مسلم لیگ (ن) نے دیگر اداروں کی طرح سول ایوی ایشن اتھارٹی کو بھی معاشی بدحالی کا شکار بنانے کا منصوبہ بنا لیا ہے 60 ارب روپے کی سالانہ آمدن والے ادارے کی فروخت ملک سے غداری ہے یہ اداروں ملک کے منافع بخش اداروں میں سے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پارلیمنٹ کو بائی پاس کرنے کا وطیرہ بنا لیا ہے پارلیمنٹ کی منظوری کے بغیر سول ایوی ایشن اتھارٹی کی نجکاری آئین کی خلاف ورزی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملک کے تین اہم ہوئی اڈوں کی نجکاری کے اقدام سے سول ایوی ایشن اتھارٹی کا مستقبل مخدوش ہو جائے گا۔ ملک کے اہم ترین ائیرپورٹس کی نجکاری سے منفی اثرات مرتب ہوں گے۔ پاکستان کے نوے فیصد بین الاقوامی ٹریفک کے حامل ان اڈوں کو صرف وزیر اعظم کے احکامات پر فروخت کرنا ثابت کرتا ہے کہ اپنوں کو نوازنے کے لئے ان اڈوں کی نجکاری کی جا رہی ہے جو ملک و قوم سے ظلم ہے۔

متعلقہ عنوان :