باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کا اپنی شادی شدہ زندگی سے اکتاہٹ کا اظہار

سوچا تھا شادی پریوں کی داستان جیسی ہو گی ،ْ گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 15:51

باکسر عامر کی اہلیہ فریال مخدوم کا اپنی شادی شدہ زندگی سے اکتاہٹ کا ..
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے اپنی شادی شدہ زندگی سے اکتاہٹ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سوچا تھا شادی پریوں کی داستان جیسی ہو گی تاہم شادی کے بعد جیسی زندگی کا سوچا تھا ویسا کچھ نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

عامر خان کے ہمراہ ایک پروگرام میں شرکت کے دوران بات کرتے ہوئے فریال مخدوم نے کہا کہ جدید فیشن کو کبھی پسند نہیں کیا اور نہ ہی شراب نوشی یا سگریٹ نوشی کرتی ہوں ،ْمجھے عامر خان اور انہیں مجھ پر مکمل اعتماد ہے ۔باکسر کی اہلیہ نے بتایا کہ مسلمان ہوں اور اپنے لباس کو خوب سمجھتی ہوں تاہم اس حوالے سے خاندان کی جانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں ۔

متعلقہ عنوان :