باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل میں ہونیوالے بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی

اتوار 19 مارچ 2017 17:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل میں ہونیوالے بم دھماکہ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا،باجوڑ ایجنسی کے تحصیل اتمانخیل کے علاقے مانو ڈھیری میں سڑک کے کنارے ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں مقامی شخص زرولی خان زخمی ہوگیا ہے ۔

(جاری ہے)

دھماکے کے فوری بعد علاقے میں فائرنگ بھی ہوئی مقامی شخص زرولی خان کو ایجنسی ہیڈ کواٹرہسپتال خار منتقل کر دیا ہے ۔ سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپر یشن شروع کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :