آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات کیلئے پنجاب میں باقاعدہ سیاسی سر گر میوں کا آغاز کرد یا

گیلانی ‘ کائرہ ‘ندیم افضل چن سمیت دیگر قائدین کو مختلف سیاسی لوگوں کی پارٹی میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے اہم ذمہ داری بھی سونپ دی گئیں‘ (ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ‘‘خورشید شاہ ‘ڈاکٹر کٹھومل کی بھی ملاقات سیاسی مخالفین کو آئندہ انتخابات اور اس سے پہلے بڑے سر پرائز دینگے ‘آصف زرداری کی پارٹی قائدین سے گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 17:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری نے آئندہ عام انتخابات کیلئے بلاول ہائو س سے پنجاب میں باقاعدہ سیاسی سر گر میوں کا آغاز کرد یا ‘سید یوسف رضا گیلانی ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سمیت دیگر قائدین کو مختلف سیاسی لوگوں کی پارٹی میں شمولیت یقینی بنانے کیلئے اہم ذمہ داری بھی سونپ دی گئی ‘(ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ‘قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘مشیر سندھ ڈاکٹر کٹھومل جیون نے بھی آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کیں ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی پار لیمنٹر ین کے چیئر مین آصف علی زرداری نے ہفتے کے روز لاہور آنے کے بعد اتوار سے باقاعدہ سیاسی سر گر میوں اور آئندہ عام انتخابات کی تیاریوں کیلئے منصوبہ بندی اور رابطوں کا آغاز کرد یا ہے جسکے لیے پنجاب میں مضبوط امیدواروں کو آئندہ عام انتخابات میں میدان میں اتارنے کیلئے ان سے رابطے کیے جا رہے ہیں اور اس حوالے سے آصف علی زرداری نے سید یوسف رضا گیلانی ‘قمر الزمان کائرہ ‘ندیم افضل چن سے بھی ملاقات کر کے ان کو آئندہ کے حوالے سے اہم ذمہ داری ہیں جسکے بعد اب جنوبی پنجاب سمیت دیگر شہروں سے مختلف سیاسی قائدین کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق (ن) لیگی سینیٹر سردار ذوالفقارعلی کھوسہ سمیت پنجاب سے اہم شخصیات کی بھی پیپلزپارٹی میں شمولیت کا امکان ہے تاہم اس حوالے آئندہ چند روز میں صورتحال واضح ہو جائیگی جبکہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ ‘مشیر سندھ ڈاکٹر کٹھومل جیون بھی بلاول ہائوس لاہور میں آصف علی زرداری سے ملاقاتیں کی ہے جن سے گفتگو کرتے ہوئے آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم اپنے سیاسی مخالفین کو آئندہ انتخابات میں اور اس سے پہلے بڑے بڑے سر پرائز دیں گے اور ثابت کر یں گے کہ پورے ملک کی طر ح آج بھی پنجاب میں پیپلزپارٹی عوام کے دلوں میں ہیں اور ہم ہی کامیاب ہوں گے ۔