پوری قوم اور امت کی آواز بننا ہے ،ْجمہوری اورپارلیمانی سیاست سے اسلامی نظام کیلئے کوششیں کررہے ہیں ،ْمولانا فضل الرحمن

اپنے تحفظ کیلئے علماکرام کو سیاسی طور پر منظم ہونا ضروری ہے،طاقتور بنیں گے تو مدارس کے چھاپوں سے جان چھوٹے گی ،ْعلماء کنوونشن سے خطاب

اتوار 19 مارچ 2017 18:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) جمعیت علما اسلام (ف ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہم نے پوری قوم اور امت کی آواز بننا ہے ،ْجمہوری اورپارلیمانی سیاست سے اسلامی نظام کیلئے کوششیں کررہے ہیں ۔علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جن لوگوں کو پارلیمانی جدوجہد پر یقین نہیں وہ ضمانت دیں کہ بندوق سے اسلامی نظام نافذ ہوجائیگا ۔

(جاری ہے)

جے یو آئی سربراہ نے کہاکہ علما کو پارلیمانی نظام کو اپنانا ہوگا ،ْایسا ہوگا تو وہ لوگوں کے مسائل حل کرسکیں گے ورنہ لوگ صرف دم درود کروانے ہی علما کے پاس آئیں گے ۔انہوں نے علما ء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمانی نظام میں فیصلہ عوام نے کرنا ہوتا ہے ان کا اعتماد حاصل کریں ،ْ پارلیمنٹ کی سیاست کریں گیتولوگ اپنی ضرورتوں کیلئے آپ کے پاس آئیں گے ۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اپنے تحفظ کیلئے علماکرام کو سیاسی طور پر منظم ہونا ضروری ہے،طاقتور بنیں گے تو مدارس کے چھاپوں سے جان چھوٹے گی

متعلقہ عنوان :