شکارپور میں شادی شدہ خاتون پراسرار طریقے سے ہلاک

اتوار 19 مارچ 2017 19:10

شکارپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) شکارپور کے قریب ڈکھن تھانے کی حدود گائون میر خان رند میں شادہ شدہ 35سالہ پروین رندزوجہ نمانو رند کی لاش اس کے گائوں کے باہر دیکھنے پر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی جس پر پولیس نے پہنچ کر خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے شکارپور ہسپتال منتقل کردیارابطہ کرنے پر پولیس نے بتایاکہ ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ پروین گذشتہ شب کو محلے میں اپنی سہیلی کے پاس گئی تھی جس کے بعد وہ پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئی کافی تلاش کے بعد صبح کو اطلاع ملی تھی کہ اس کی لاش ملی ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

متعلقہ عنوان :