چین ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن کے سودربین کپ 2019کی میزبانی کرے

اتوار 19 مارچ 2017 19:11

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) چین ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن کے سودربین کپ 2019کی میزبانی کرے ، ورلڈ بیڈ منٹن فیڈریشن کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ سودربین کپ2019کا انعقاد چین کے شہر نانجنگ میں کیا جائے گا ۔ فیڈریشن ممبران نے یہ فیصلہ فیڈریشن کے زیر انتظام ہونے والے 4بڑے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے سلسلہ میں ہوانے والے اجلاس میں کیا۔

(جاری ہے)

فیڈریشن کے صدر پال ایرک ہائزے نے کہا کہ ہمیں اس سلسلہ میں 6بڈز موصول ہوئیں اور فیڈریشن نے پوری جانچ پڑتال کے بعد یہ فیصلہ کیا کہ بیڈمنٹن کو عالمی سطح پر بلند کرنے میں کون زیادہ مددگار ہوگا اسے ہم اس بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا موقع فراہم کریں گے ۔ ہمارے تمام بڑے ٹورنامنٹس میں تمام بڑے کھلاڑی حصہ لیتے ہیں ہمیں خوشی ہے کہ یہ ٹورنامنٹ پہلی مرتبہ چین کے شہر نانجنگ میں منعقد ہوگا جسے اس سے پہلے کسی بڑے ٹورنامنٹ کی میزبانی کا شرف حاصل نہیں ہوا۔ یہ بیڈ منٹن کی ترقی کیلئے اہمیت کا حامل ہے ۔ ( ن م)

متعلقہ عنوان :