Live Updates

شید ا ٹلی اور پاگل خان کی سیاست دفن ہورہی ہے‘پانامہ کیس فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئیگا ‘ رانا ثنا اللہ خان

شر جیل میمن پکڑ جانے کے خوف سے بیرون ملک فرار ہو ا اب چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے ‘پیپلزپارٹی کی کر پشن نے کراچی سمیت پورے سندھ کو کوڑے کا ڈیر بنا دیا ہے ‘پنجاب سمیت پورے ملک میں آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت (ن) لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی‘گفتگو

اتوار 19 مارچ 2017 19:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ شید ا ٹلی اور پاگل خان کی سیاست دفن ہورہی ہے‘ہماری قیادت کا دامن صاف ہے اس لیے ‘پانامہ کیس فیصلہ ہمارے حق میں ہی آئیگا ‘شر جیل میمن پکڑ جانے کے خوف سے بیرون ملک فرار ہو ا اب چور مچائے شور کی پالیسی پر گامزن ہے ‘پیپلزپارٹی کی کر پشن نے کراچی سمیت پورے سندھ کو کوڑے کا ڈیر بنا دیا ہے ‘پنجاب سمیت پورے ملک میں آئندہ عام انتخابات میں کوئی جماعت (ن) لیگ کا مقابلہ نہیں کر سکیں گی ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ پیپلزپارٹی والوں کی کر پشن اور لوٹ مار کے قصے پورے پاکستان میں مشہور ہے (ن) لیگ کی حکومت کسی کو انتقام کا نشانہ نہیں بنا رہی لیکن جسکے خلاف کر پشن کے کیسز ہیں انکو اپنی کر پشن اور لوٹ مار کا حساب دینا ہی پڑ یگا ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ شر جیل میمن پر اربوں روپے کی کر پشن کے کیسز ہیں وہ گر فتاری کے خوف سے ہی بیرون ملک فرار ہوئے اور اب بھی حفاظتی ضمانتیں کروارہے ہیں اگر انکا دامن صاف ہے وہ خود کو احتساب کیلئے پیش کیوں نہیں کرتے ۔

انہوں نے کہا کہ شید ا ٹلی اور پاگل خان ایک ہی کشتی کے مسافر ہیں اور آئندہ عام انتخابات میں انکی سیاست کی کشتی ہمیشہ کیلئے ڈوب جائیگی اور آئندہ عام انتخابات بھی (ن) لیگ ہی کامیاب ہو کر حکومت بنائیں گی اور ملک ترقی وخوشحالی کی راہ پر گامزن رہیگا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات