باجوڑایجنسی ، تحصیل اتمانخیل میں بم دھماکہ ، ایک شخص زخمی ہو گیا

اتوار 19 مارچ 2017 19:51

باجوڑایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) باجوڑایجنسی کی تحصیل اتمانخیل میں بم دھماکہ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔ ذرائع کے مطابق اتوار کے صبح باجوڑایجنسی کے تحصیل اتمانخیل کے گائوں مانو ڈھیرئی میں زرولی خان نامی شخص پر بم دھماکہ ہوا۔

(جاری ہے)

جس کے نتیجے میں زرولی خان زخمی ہوگئے جس کو فوری علاج معالجے کیلئے ایجنسی ہیڈکوارٹر ہسپتال خار منتقل کیاگیا ۔ پولیٹیکل انتظامیہ نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں جبکہ پولیٹیکل انتظامیہ اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

متعلقہ عنوان :