کور کمانڈر لاہور لیفیٹننٹ جنرل صادق علی نے سال کے بہترین پولو کھلاڑیوں میںانعامات تقسیم کئے

اتوار 19 مارچ 2017 20:10

لاہور۔19 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) لاہور پولو کلب کے زیراہتمام بینک الفلاح نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ برائے قائداعظم گولڈ کپ 2017ء کے فائنل کے موقع پر سال بھر کے بہترین کھلاڑیوں کو انعامات دیئے گئے۔کور کمانڈر لاہور لیفیٹننٹ جنرل صادق علی نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ حمزہ مواز خان کو بینک الفلاح نے رائزنگ ٹیلنٹ ایوارڈ کے طور پر 3 لاکھ روپے نقد دئیے گئے۔

ہیڈ آف ویلتھ بینک مینجمنٹ بینک الفلاح اور پریمئر بینکنگ سید محسن علی شاہ نے حمزہ مواز خان کو ایوارڈ دیا۔سال کا جونیئر بہترین 0-2 گول کیٹیگری کا ایوارڈ عون رضوی کو دیا گیا۔ عون رضوی نے سیزن 2017ء میں موسٹ امپورو کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کیا۔ 15 سالہ عون رضوی کا تعلق اسلام آباد سے ہے۔

(جاری ہے)

اس کے بعد 2 گو ل کیٹیگری سے ممتاز عباس نیازی کو جبکہ 2-4 کیٹیگریی میں ثاقب خان خاکوانی کو جبکہ موسٹ ویلیو ایبل پاکستانی کھلاڑی کا ایوارڈ حسام علی حیدر کو، موسٹ ویلیو ایبل انٹرنیشل کھلاڑی کا ایوارڈ خوان کروز لوساڈا کو دیا گیا۔

سال کے سب سے بہترین غیرملکی گھوڑی کا ایوارڈ سید واجد علی ٹرافی صوفی محمد امین کو دیا گیا۔لوکل گھوڑی کا انعام سردار محسن عطا خان کھوسہ کو دیا گیا۔ لاہور پولو کلب نے دونوں برطانوی امپائرز ہاورڈ سمتھ اور تموٹھی جان کو بھی خصوصی شیلڈز دی۔ لائف ٹائم اچیوٹ منٹ کا ایوارڈ اسحاق خان خاکوانی کو ان کی خدمات پر دیا گیا۔ اس موقع پرعون رضوی نے کہا کہ خوشی ہے کہ 15 سال کی عمر میں مجھے یہ ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :