کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

فائرنگ سے زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، پولیس

اتوار 19 مارچ 2017 20:21

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2017ء) شہر قائد میں دومختلف واقعات میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔زخمیوں طبی امدادکے لیے اسپتال منتقل کردیاگیاہے۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے محمد سیف اللہ ولد عبداللہ زخمی ہوگیا ،جسے طبی امدادکے لیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔فائرنگ کا دوسرا واقعہ عزیز بھٹی کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے حاجی میمن نامی شخص زخمی ہوگیا۔جنہیں طبی امدادکے لیے عباسی شہیداسپتال منتقل کردیاگیا۔پولیس نے تحقیقات کا آغازکردیاگیاہے