کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج کے 2ڈاکٹرز کے 5روز سے لاپتہ ہونے کا انکشاف

پولیس نے دونوں کے اہل خانہ کی درخواست پر تھانہ گوالمنڈی میںمقدمہ درج کر لیا‘پولیس نے کالج کی انتظامیہ سے بھی مدد مانگ لی

اتوار 19 مارچ 2017 20:22

کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج کے 2ڈاکٹرز کے 5روز سے لاپتہ ہونے کا انکشاف
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 مارچ2017ء) کنگ ایڈورڈ میڈ یکل کالج کے 2ڈاکٹرز کے 5روز سے لاپتہ ہونے کا انکشاف جبکہ پولیس نے دونوں کے اہل خانہ کی درخواست پر تھانہ گوالمنڈی میںمقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عدنان اور ڈاکٹر جاوید کنگ ایڈ ورڈ میڈ یکل کالج کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھے اور دونوں ڈاکٹر زنے بدھ کے روز ہاسٹل میں اپنی حاضری لگائی جسکے بعد وہ لاپتہ ہیں اور ڈاکٹر ز کی موٹر سائیکل بھی ہاسٹل میں موجود نہیں جبکہ پولیس نے دونوں کے اہل خانہ کی درخواست پر تھانہ گوالمنڈی میںمقدمہ درج کر لیا ہے اور دونوں ڈاکٹرز کی تلاش کیلئے پولیس نے میڈ یکل کالج کی انتظامیہ سے بھی مدد حاصل کر لی ہے ۔

متعلقہ عنوان :