انڈونیشیا نے فرانس کے دو صحافیوں کو ویزے کی خلاف ورزیوں پرملک سے بے دخل کردیا

اتوار 19 مارچ 2017 22:41

جکارتہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) انڈونیشیا نے فرانس کے دو صحافیوں کو ویزے کی خلاف ورزیوں کا مرتکب ہونے پرملک سے بے دخل کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق گزشتہ روز ترک وطن کے دفتر نے کہا ہے کہ فرینک جین پیرل اور لونگمپ میری بیسل ایک دستاویزی فلم کی عکس بندی کے لئے انڈونیشیائی صوبے پاپووا میں موجود تھے کہ لیکن ان کے پاس ضروری دستاویزات موجود نہیں تھیں، ان کے پاس ضروری دستاویزات نہ ہونے کے باعث انڈونیشیا کے متعلقہ اداروں نے انہیں فرانس واپس بھیج دیاہے۔

متعلقہ عنوان :