اے پی پی واشنگٹن کے نمائندے زاہد حمید کو مسلح افراد نے کراچی میں لوٹ لیا، واقعہ کا مقدمہ تھانہ شارع نورجہاں میں درج

اتوار 19 مارچ 2017 22:51

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 مارچ2017ء) کے واشنگٹن کے نمائندے زاہد حمید کو مسلح افراد نے کراچی میں لوٹ لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں تین مسلح افراد زاہد حمیدی سے گن پوائنٹ پر ان کا بریف کیس جس میں سفری و دیگر ضروری دستاویزات اور نقدی تھی، چھین کر فرار ہو گئے۔ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وہ اپنی زوجہ کے ہمراہ گزشتہ روز کراچی ایئرپورٹ سے اپنے ایک قریبی عزیز کی رہائش گاہ نارتھ ناظم آباد پہنچے۔ واقعہ کا مقدمہ تھانہ شارع نور جہاں میں درج کر لیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ زاہد حمیدی ایک ماہ کی چھٹی پر پاکستان آئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :