معاشرے کی کردار سازی میں ادیبوں اورشعراء کااہم کردارہے ،گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ

پیر 20 مارچ 2017 00:51

ملتان ۔19مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہاہے کہ معاشرے کی کردار سازی میں ادیبوں اورشعراء کااہم کردارہوتاہے اورجنوبی پنجاب کے شعراء کاکلام پڑھ کریہاں کے لوگوں کی محب الوطنی کااندازہ لگایاجاسکتاہے۔گزشتہ روزملتان میں اکادبی ادبیات پاکستان کے دفتر کی افتتاحی تقریب سے بطور صدر خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ہمارامعاشرہ ادیبوں اورشعراء کے قلم کی روشنی کی وجہ سے روشن ہے اوراس دفتر کے قیام سے یہ روشنی ملک کے باقی علاقوں تک پہنچانے میں مددملے گی ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ ان کاعہدہ ان کیلئے دھرتی اور پارٹی قیادت کی طرف سے دیاگیاقرض ہے جسے وہ عوام کے فلاحی کاموں کے ذریعے اتارنے کی کوشش کررہے ہیں ،انہوںنے اس دفترکے قیام پرمشیروزیراعظم برائے قومی تاریخ وادبی ورثہ عرفان صدیقی کاتعاون پرشکریہ اداکیا،انہوںنے کہاکہ لکھاریوں کے لئے ان کاکلام جمع پونجی ہوتاہے اورمعاشرے کے لئے مشعل راہ ہوتاہے ،ادیبوں کے دل تعصب سے پاک ہوتے ہیں اوروہ معاشرے کو کھلے دل اورکھلی آنکھوں سے دیکھتے ہیں اس لئے ہمیں ان کے کلام سے راہنمائی حاصل کرنی چاہیے ،انہوںنے کہاکہ سماجی انصاف مہیاکرنا حکومت کافرض اورعوام کاحق ہے ،میڈیاکوچاہیے کہ قومی ایجنڈے کو مدنظررکھتے ہوئے صحت مندانہ تنقید کرے اوراس کے ساتھ ساتھ حکومت کے مثبت اقدام کے بارے میں بھی عوام کو آگاہ کرے،انہوںنے کہاکہ حکومت عوام کے مسائل سمجھتی ہے اوران کے حل کیلئے کوشاں ہے ،وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف صوبے میں صحت اورتعلیم سمیت ہرشعبے میں بہتری کیلئے اقدامات کررہے ہیں ،گورنرنے کہاکہ ہمارے دورحکومت 1998ء میں مردم شماری ہوئی تھی اوراب پھرہماری ہی حکومت میں ہورہی ہے حالانکہ آئین کے تحت ہردس سال بعد مردم شماری کرانی چاہیے تاکہ آبادی میں ہونے والے اضافے کے مطابق بنیادی سہولتوں میں اضافہ کیاجاسکے ،انہوںنے کہاکہ اکادمی ادبیا ت کادفتر ریڈیوپاکستان ملتان کی عمارت میں تیسری منزل پرواقع ہے اورادیبوں کی سہولت کے لئے جلدہی لفٹ لگوادی جائے گی ،انہوںنے کہاکہ ادیبوں کے مزید مطالبے بھی پورے کرنے کیلئے کوششیں کریں گے ،قبل ازیں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اکادمی ادبیات پاکستان محمد قاسم بگھیونے کہاکہ گورنرپنجاب نے ان سے پہلی ملاقات میں اس دفترکے قیام کاوعدہ کیاتھاجسے پوراکرنے پروہ گورنرپنجاب کی ذاتی دلچسپی لینے اورمشیروزیراعظم عرفان صدیقی کے تعاون کے لئے بے حد مشکورہیں ،انہوںنے کہاکہ لکھاریوں کی ڈائریکٹری تیارکرکے ان کو اکادمی ادبیات کے کارڈ جاری کئے جائیں گے ،کارڈہولڈرز کو25غیرملکی سمیت70کے قریب ادویات ساز کمپنیوں اورچالیس کے قریب لیبارٹریوں کی جانب سے چالیس سے پینتالیس فیصد تک ڈسکائونٹ ہوگا،انہوںنے دفترکے لئے حکومت سے الگ عملہ بھرتی کرنے کامطالبہ بھی کیا،قاسم بگھیونے 19اور20مئی کوصوفی کانفرنس کے انعقاد کااعلان بھی کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے معروف ادیب اورکالم نگارخالدمسعود نے ادیبوں کادیرینہ مطالبہ پوراکرنے پرعرفان صدیقی ،گورنرپنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ اورچیئرمین اکادبی ادبیات پاکستان محمد قاسم بگھیوکاشکریہ اداکیا،انہوںنے کہاکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اورچارصوبائی دارالحکومتوں کے بعدملک میں یہ اکادمی ادبیات کا پہلادفترہے ،اس موقع پرپروفیسر ڈاکٹراسلم انصاری اورحفیظ خان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :