ایران کی پارس آئل اینڈگیس فیلڈ سے پہلی مرتبہ خام تیل کی پیداوار شروع

پیر 20 مارچ 2017 11:11

بیروت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ایران کے جنوبی علاقے پارس آئل اینڈگیس فیلڈ سے پہلی مرتبہ خام تیل کی پیداوار شروع ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی آئل کمپنی کے نائب سربراہ غلام رضا منوچہری کے مطابق پارس گیس فیلڈ دنیا کی سب سے بڑی گیس فیلڈ کے علاقے میں واقع ہے جہاں 14 ارب بیرل سے زیادہ تیل کے ذخائر بھی موجود ہیں۔انھوں نے کہا کہ ابتدائی طور پر یہاں سے 5000 بیرل یومیہ پیداوار ہوگی جسے ایک ہفتے تک بڑھا کر 35000 بیرل یومیہ تک کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ آئندہ 30 سے 45 دنوں میں پہلی برآمدی کھیپ روانہ کردی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :