سعودی عرب میں شیونگ آلات کی صفائی کے ناکافی انتظامات، شہریوں میں ایڈز اور ہیپٹائیٹس جیسی بیماریوں کے پھیلنے کے خطرات

پیر 20 مارچ 2017 12:19

سعودی عرب میں شیونگ آلات کی صفائی کے ناکافی انتظامات، شہریوں میں ایڈز ..
جدہ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 مارچ2017ء) :۔سعودی عرب میں کئی شہریوں نے گزشتہ کئی روز سے حجام کی دکانوں اور بیوٹی سیلونز کی نگرانی نہ ہونے کی شکایات کی ہیں ۔ سعودی گزٹ کے مطابق صارفین کا کہنا ہے حجام اوربیوٹی سیلونز شیونگ کے آلات کی مناسب صفائی نہیں کرتے ہیں ۔ ان آلودہ آلات سے ہیپٹائیٹس اور ایڈز جیسی بیماریوں کے پھیلنے کے خطرات ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے میونسپلٹی حکام سے گزارش کی ہے حجاب کی دکانوں پر برابر نظر رکھی جائے۔شہریوں کا مزید کہنا تھا کہ یہ عرصہ دراز سے بیماریوں کا باعث بنا ہوا ہے، تاہم اس کو دور کرنے کے لئے میونسپلٹی کی جانب سے کی جانے والی احتیاطی تدابیر ناکافی ہیں۔دوسری جانب ماہرین کا کہنا ہے کہ خون آلود آلات کا استعمال کرنے سے خون سے منتقل ہونے والی بیماریوں میں اضافہ ہوگا۔ان آلات کی صفائی کے لئے فوری طور پر کوئی نہ کوئی مناسب انتظام ہونا ضروری ہے۔

متعلقہ عنوان :