کہانی جاندار نہ موسیقی شاندار… لالی ووڈ سے فلم بین ناخوش اور فنکار بیزار

پیر 20 مارچ 2017 14:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) کہانی جاندار نہ موسیقی شاندار۔ لالی ووڈ سے فلم بین ناخوش اور فنکار بیزار ہیں۔ کہتے ہیں کہ سلور اسکرین پر ٹی وی اسکرین والا کام ہورہا ہے۔ اچھوتے موضوعات کا چناؤ نہ ہی موسیقی پر محنت،تعداد بڑھانے کے چکر میں فلموں کا معیار گر گیا۔

(جاری ہے)

دھڑا دھڑ فلاپ ہوتی فلموں نے اداکاروں کو بھی تشویش میں مبتلا کر دیا ہے۔

ان کاکہناہے کہ فلم کے نام پر ڈرامہ دکھا کر عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جا سکتا۔نئی فلموں کے میوزک اور گانے بھی عوام میں مقبول نہیں ہو رہے، گلوکاروں کا کہنا ہے کہ جدید تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے میوزک بنانا چاہیئے۔فلمی پنڈتوں کا کہنا ہے کہ فلموں کے معیار کو ترجیح بنا کر ہی انڈسٹری کی زبوں حالی صحیح معنوں میں ختم کی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :