پہلی بار پاکستانی کوہ پیما خواتین 7 ہزار میٹر اونچی چوٹی سر کریں گی

پیر 20 مارچ 2017 13:21

پہلی بار پاکستانی کوہ پیما خواتین 7 ہزار میٹر اونچی چوٹی سر کریں گی
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) ماو نٹ ایورسٹ سر کرنیوالی پہلی پاکستانی خاتون ثمینہ بیگ پاکستانی خواتین کوہ پیمائوں کی ٹیم لے کر سات ہزار میٹر اونچی چوٹی "پاسو پیک " کو سر کریں گی۔

(جاری ہے)

ثمینہ بیگ نے میڈیاسے گفتگو میں بتایا کہ یہ پہلا موقع ہوگا کہ پاکستانی خواتین کوہ پیما سات ہزار میٹر یا اس سے زائد کی کسی چوٹی کو سرکریں گی۔ سات ہزار دو سو چوراسی میٹربلند پاسو پیک کو سر کرنے کی مہم کا آغاز پندرہ جولائی کو ہو گا، سات رکنی ٹیم میں ثمینہ بیگ، صدف ریاض، کومل عزیر، عافیہ یونس اور بسما حسن شامل ہیں، مزید دو خواتین کوہ پیمائوں کو بھی ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :