پیرس حملہ آور منشیات اور شراب کے نشے میں تھا، فرانسیسی حکام

پیر 20 مارچ 2017 14:23

پیرس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) فرا نسیسی حکا م نے کہا ہے کہ پیرس کے اورلی ایئرپورٹ پرفوجی کی بندوق چھیننے کی کوشش میں مارا گیا زید بن بلقاسم اس وقت منشیات اور شراب کے نشے میں تھا۔غیر ملکی خبر ایجنسی نے فرانسیسی جوڈیشل ذرائع کے حوالے سے خبر دی ہے کہ زید بن بلقاسم ہفتے کے روز نشے میں تھا۔ زید بن بلقاسم کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آ گئی ہے،جس میں انکشاف ہوا ہے کہ زید بن بلقاسم کے خون میں شراب اور کوکین پائی گئی۔

(جاری ہے)

اس سے پہلے زید کے والد نے بھی کہا تھا کہ ان کا بیٹا دہشت گرد نہیں تھا بلکہ وہ نشے میں تھا۔زید کے والد کا کہنا تھا کہ ان کا بیٹا اس سے قبل چوری کے جرم میں جیل جاچکا تھا تاہم وہ دہشت گرد ہرگز نہیں تھا۔ اس دن بھی وہ نشے اور منشیات کے زیر اثر تھا۔اس سے پہلے پراسیکیوٹرکاکہناہیکہ ملزم نے نعرہ لگایا تھا کہ وہ اللہ کی راہ میں جان دے گا۔تیونس سے تعلق رکھنیوالے زید کے والد، بھائی اور کزن کو ہفتے کے روز پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لیا گیا تھا۔تاہم بعد میں تینوں کو رہا کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :