جرمنی نے نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا

پیر 20 مارچ 2017 14:00

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 مارچ2017ء) جرمنی نے نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کے دعوے کو مسترد کردیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمنی کی خاتون وزیر دفاع ارزولا فان ڈیئر لائنکا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعوی درست نہیں ہے کہ نیٹو کی کافی زیادہ رقوم برلن حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کی طرف سے نیٹو کے لیے فوجی اخراجات کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تنا ئوپایا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انجیلامیرکل سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ جرمنی کے ذمے نیٹو کی بڑی رقوم واجب الادا ہیں۔ ٹرمپ کے عہدہ صدارت سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنماں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔

متعلقہ عنوان :