وزیراعلیٰ سندھ کی سابق وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر منظور وسان سے ملاقاتیں

پیر 20 مارچ 2017 14:10

سکھر۔ 20مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روزخیرپور میں سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے ملاقات کی، جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر نفیسہ شاہ، پیرفضل حسین شاہ،غزالہ سیال، ضلعی اطلاعات سیکرٹری علی شیر مکول اور دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

بعد ازاں وزیراعلیٰ سندھ نے پی پی رہنما سید جاوید علی شاہ جیلانی سے بھی ان کی رہائشگاہ پر ، وسان ہائوس خیرپور میں صوبائی وزیر منظور حسین وسان سے ملاقات کی، اس موقع پر ایم این اے حاجی نواب خان وسان، ضلعی چیئرمین شہریاروسان، منوروسان اور دیگر بھی موجود تھے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ فاروق ستار کچھ کیسز میں مطلوب ہیں جس میں انہوں نے ضمانت نہیں لی، انہیں چاہئے کو وہ عدالت سے شرجیل کی طرح ضمانت حاصل کریںاور عدالتی احکامات کی پاسداری کرے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نامور ادیب و شاعر مختیار ملک کے بھتیجے ساگر امتیاز ملک کی شادی کے ولیمے میں شرکت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :