غزہ ،منشیات کے دھندے میں ملوث دو مجرموں کو پھانسی پر لٹکا دیا گیا

پیر 20 مارچ 2017 14:26

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی فوجی عدالت کے حکم پرغزہ میں منشیات کے مکروہ دھندے کو فروغ دینے میں ملوث دو مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچا دیا گیا۔اطلاعات کے مطابق فلسطینی وزارت داخلہ کے ترجمان ایاد البزم نے بتایا کہ غزہ کے عوام کو منشیات میں غرق کرنے کی مذموم سازشوں کا سختی کیساتھ مقابلہ کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم معاشرے کو تباہ کرنے اور انہیں منشیات کا عادی بنانے جیسے سنگین جرم کے مرتکب عناصر کو معاف نہیں کرے گی۔ترجمان نے کہا کہ غزہ کی پٹی کے سیکیورٹی حکام نے گزشتہ کچھ عرصے کے دوران منشیات کے سودا گروں کیخلاف کامیاب آپریشن کئے ہیں اور اس دوران بڑی تعداد میں اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر پکڑے گئے اوران کے قبضے سے منشیات کی بھاری مقدار بھی ضبط کی گئی ہے۔ایاد البزم نے بتایا کہ جل اتوار کو غزہ میں دو ملزمان کو علاقے میں منشیات کا دھندہ چلانے کے جرم میں تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :