ویانا، فلسطین میںیہودی آباد کاری، اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کیخلاف مقامی شہریوں ،فلسطینی کمیونٹی کی احتجاجی ریلی

عالمی انسانی حقوق تنظیمیں ،اقوام متحدہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرائے ،طاقت کے استعمال کا سختی سے نوٹس لے، مقررین کا مطالبہ

پیر 20 مارچ 2017 14:33

ویانا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) یورپی ملک آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں گزشتہ روز مقامی شہریوں اور فلسطینی کمیونٹی نے احتجاجی ریلی نکالی جس میں فلسطین میں یہودی آبادکاری اور اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کیخلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔

(جاری ہے)

اطلاعات مطابق ویانا کے وسط میں قائم ’ہیومن رائٹس اسکوایر‘ ،میں جمع ہونے والے مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر فلسطین میں نہتے شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال کی شدید مذمت کی گئی تھی۔

آسٹریا میں فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ہونیوالے مظاہرے کے شرکاء نے فلسطین زندہ بات، غزہ زندہ باد، اسرائیل نسل پرست ریاست اور اسرائیل کے بائیکاٹ کے حق میں شدید نعرے بازی کی گئی۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں اور اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم بند کرائے اور طاقت کے اندھا دھند استعمال کا سختی سے نوٹس لے۔

متعلقہ عنوان :