خانہ کعبہ کے سامنے انگوٹھی پہنائیں،منگیتر کی انوکھی شرط

ترک ٹی وی کے نمائندے کو منگیتر کی شرط پوری کرنے میں پورے پانچ سال لگ گئے

پیر 20 مارچ 2017 15:17

انقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مارچ2017ء) ترک حکومت کے ٹی آر ٹی اسپیس چینل کے نمائندے اور ایک اناؤنسر کو اپنی منگیتر کی ایک انوکھی شرط اور خواہش پورا کرنا پڑی ۔اس نمائندے کی ہونیوالی بیوی نے یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ اس کو منگنی کی انگوٹھی کہیں اور نہیں بلکہ مسجد الحرام میں اور کعب? اللہ کے عین سامنے پہنائے اور وہ اس تمام عمل کی عکس بندی بھی کرے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ترک ٹی وی کے یہ نمائندے یوسف عاکیون سعودی عرب میں ترکی کے سابق میڈیا اتاشی کے بیٹے ہیں۔انھوں نے اپنی منگیتر کو سنہ 2012ء میں خانہ کعبہ کے سامنے ہی منگنی کی انگوٹھی پہنائی تھی لیکن وہ ایک شرط پوری نہیں کرسکے تھے۔ان کی منگیتر نے یہ شرط عاید کی تھی کہ وہ جھکتے ہوئے اس کو انگوٹھی پہنائیں، ورنہ وہ ان سے شادی نہیں کرے گی۔یوسف عاکیون کو یہ شرط پوری کرنے میں پورے پانچ سال لگے ۔انھوں نے اب 2017ء میں اپنی منگیتر کو خانہ کعبہ کے سامنے مسجد الحرام میں جھکتے ہوئے منگنی کی انگوٹھی دوبارہ پہنائی ہے۔اس تمام عمل کو فلمایا گیا اور اس کو سوشل میڈیا پر براہ راست دکھایا بھی گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :