پی اے ایف ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ ،کراچی اور فیصل آباد نے سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا

پیر 20 مارچ 2017 15:17

ْ اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پی اے ایف ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ میں کراچی اور فیصل آباد نے اپنے اپنے میچ جیت کر سیمی فائنل کے کوالیفائی کرلیا۔ پیر کو پی اے ایف کرکٹ گرائونڈ ای نائن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں کراچی نے کوئٹہ کو 10وکٹوں سے ہرا دیا ، کوئٹہ کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 20اوورز میں 88رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی ۔

کراچی کی طرف سے عبدالوہاب اور شیر علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔ جواب میں کراچی نے مطلوبہ ہدف 5اوورز میں پورا کرلیا، ولی اللہ نے 55رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔ دوسرے میچ میں فیصل آباد نے ملتا ن کو 10وکٹوں سے مات دی۔ ملتان کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹوں کے نقصان پر 194 رنز سکور کئے، احسن رزاق 99رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

(جاری ہے)

فیصل آباد کی طرف سے نعمان طاہر نے 2کھلاڑیوںکو آئوٹ کیا۔

اسلام آباد نے مطلوبہ ہدف 12.3اوورز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کامران نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 135رنز کی عمدہ اننگ کھیلی اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا۔ اسلام آباد بلائنڈ کرکٹ کلب کے زیر اہتمام پی اے ایف ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ کپ کے سیمی فائنل کے مرحلے کا آغاز آج منگل سے ای نائن کرکٹ گرائونڈ اسلام آباد میں ہو گا۔ پہلا سیمی فائنل کراچی اور فیصل آباد کے درمیان کھیلا جائے گا۔ دوسرے سیمی فائنل میں اسلام آباد اور ایبٹ آباد کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی ۔واضح رہے کہ ایونٹ کا فائنل 22 مارچ کو کھیلاجائے گا۔

متعلقہ عنوان :