ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں کمی

پیر 20 مارچ 2017 15:19

سنگاپور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) امریکا میں آئل کی ڈرلنگ میں اضافے اور اوپیک ممالک سے تیل کی وافر سپلائی کی وجہ سے کاروباری ہفتے کے پہلے روز پیر کو ایشیائی منڈی میں خام تیل کے نرخ کم رہے۔

(جاری ہے)

سنگا پور مرکنٹائل میں ایکس چینج میں نیویارک مین کنٹریکٹ کے تحت برنٹ نارتھ کروڈ کی اپریل کے لئے سپلائی 34 سینٹ کی کمی کے ساتھ 51.42 ڈالر فی بیرل اور لائٹ امریکی خام تیل(ڈبلیو ٹی آئی کروڈ)کی مئی کے لئے سپلائی 48 سینٹ کی کمی کے ساتھ 48.30ڈالر فی بیرل میں طے پائی۔

متعلقہ عنوان :