لاہور، وزیر اعلی پنجاب کی تقریر کے خلاف درخواست ،سرکاری وکیل سے معاونت طلب

شہباز شریف کا بیان توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہے ،درخواست گزار

پیر 20 مارچ 2017 16:30

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف کی تقریر کے خلاف درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں سرکاری وکیل سے معاونت طلب کر لی ۔

(جاری ہے)

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عابد عزیز شیخ نے محمود اختر نقوی کی درخواست پر سماعت کی جس میں الزام لگایا گیا کہ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے خواتین کے عالمی دن پر ججز اور جرنیل کے خلاف تقریر کی اور کہا کہ ججز اور جرنیل اپنے اوپر احتساب کا عمل لاگو کریں.

درخواست گزار کے مطابق شہباز شریف کا بیان آئین کے آرٹیکل 204کی خلاف ورزی ہے اور توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہی. درخواست گزار نے استدعا کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے خلاف کارروائی توہین عدالت کی کارروائی کی جائی. ہائیکورٹ نے درخواست کے قابل سماعت ہونے کے بارے میں سرکاری وکیل سے معاونت طلب کر لی اور قرار دیا کہ وزیر اعلی پنجاب کی تقریر کی ویڈیو کی ضرورت پڑے تو وہ بھی عدالت کو فراہم کی جائی.

متعلقہ عنوان :