پاک ‘چین چیمبر آف کامرس چینی زبان کا اہم امتحان تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب

پیر 20 مارچ 2017 16:57

لاہور۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) پاک چین جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری چائنیز لینگویج لرننگ پروگرام کے نوجوانوں کو با اختیار بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ،پاک چین چیمبر چینی زبان کا اہم امتحان ایچ ایس کے لیول 1,2,3 تیسری بارمنعقد کرانے میں کامیاب ہوگیا ،چینی زبان کا یہ امتحان گزشتہ روز یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے امتحانی مرکز میں منعقد ہوا ، چیمبر افسران کے بقول چینی زبان کی اہلیت کا اندازہ لگانے والا یہ امتحان چینی حکومت نے لازمی قرار دیا ہے اور براہِ راست چین کا ادارہ کنفوشئس انسٹیٹیوٹ اس امتحان کی مانیٹرنگ کرتا ہے لہذا پاک چین چیمبر کیلئے یہ بات نہائت قابل فخر ہے کہ وہ چینی معاونت سے تیسری بار اس امتحان کو منعقد کرانے میں کامیاب ہوا۔

(جاری ہے)

پاک چین چیمبر کے بانی صدر شاہ فیصل آفریدی نے اس موقع پر چیمبر کی ٹیم اور امتحان میں موجود نوجوانوں کے ساتھ گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ چیمبر اپنے قیام سے ہی پاکستان اور چین کے مابین زبان کے فرق کو دور کرنے کیلئے سرگرم ہے۔

متعلقہ عنوان :