لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزی

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب ،شدید احتجاج ، مراسلہ بھی دیا گیا

پیر 20 مارچ 2017 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) پاکستان نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے شدید احتجاج کیا ہے اور احتجاجی مراسلہ بھی دیا ہے، ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق17اور 18مارچ کو بھارتی فورسز کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاج کیا گیا اور ڈی جی ساؤتھ ایشیا ڈلیک کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 17مارچ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج نے بلا اشتعال فائرنگ کی جس سے ایک خاتون شہید ہوئی ہے جبکہ18مارچ کو نکیال سیکٹر پر بھارتی فائرنگ سی2بچے زخمی ہوئے، بھارت2003کے سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت سیز فائر معاہدے کی پاسداری کرے۔