آئی ٹین کے رہائشیوں کے وفد کی چیف میٹرو پولیٹن آفیسر اور اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سے ملاقات ، پانی کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا

پیر 20 مارچ 2017 20:38

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) جماعت اسلامی اسلام آباد کے رہنماء میاںمحمد رمضان نے آئی ٹین کے رہائشیوں کے ایک وفد کے ہمراہ چیف میٹرو پولیٹن آفیسر اسد کیانی اور اسلام آباد کے ڈپٹی میئر سیّد ذیشان علی نقوی سے ملاقات کی ، انہیں سیکٹر آئی ٹین اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی عدم دستیابی سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وفد میں طارق خٹک، شکیل گجر، رانا ندیم، آفتاب حمید اور دیگر معززین علاقہ شام تھے۔

میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی طرف سے سیکٹر آئی ٹین میں فرہمی آب کے مسائل حل کرنے کیلئے اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی اور کہا گیا کہ شہریوں کی شکایات کا فوری حل ممکن بنایا جائے گا۔ اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنماء میاں محمد رمضان نے خراب ٹیوب ویلوں کی مرمت کا بھی مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :