ملک کے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے پاکستان کو کسی بھی قسم کے سیکورٹی خطرات لاحق نہیں ہیں،ڈاکٹر عبدالقدیر خان
پیر 20 مارچ 2017 20:43
(جاری ہے)
پاکستان کے جوہری ہتھیاروں کی وجہ سے پاکستان کو کسی بھی قسم کے سیکورٹی خطرات لاحق نہیں ہیں۔
اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو قدرتی وسائل سے مالامال کیا ہے اگر ہم گڈگورننس اور اچھی طرز حکمرانی کویقینی بنائیں تو صرف10 سالوں میں ترکی اورملائیشیاء جیسے ترقی یافتہ ممالک کو پیچھے چھوڑ سکتے ہیں۔سرکاری ملازم دفتری اوقات میں وقت کی پابندی کا خیال نہیں رکھتے جو لمحہ فکریہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کی سماعت گاہ میں منعقدہ ’’پوسٹرسازی مقابلہ ‘‘ کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقابلے میں ملیحہ اکبر سومرونے پہلی ،سیدہ عریشہ زیدی نے دوسری جبکہ ایمن پیرزادہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اس موقع پرشیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان ،پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہرپروفیسر ڈاکٹر شکیل احمد خان،ڈاکٹر سرداریاسین ملک ،رئیس کلیہ علوم پروفیسر ڈاکٹر سید افروز الدین،سلطانہ چائولہ ،ضابطہ شنواری اور دیگر بھی موجودتھے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ میں نے پاکستانی سائنسدانوں کو عصری تقاضوں کے مطابق اعلیٰ تحقیق کرنے کے لئے قائم کیا تھااور ڈاکٹر عابد اظہرکی سحر انگیز قیادت نے آج اس انسٹیٹوٹ کو کامیابیوں کی بلندیوں تک پہنچادیا ہے۔ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ ایک بین الاقوامی معیار کا تحقیقی ادارہ بن چکا ہے۔جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد اجمل خان نے کہا کہ جامعات کی ترقی کے لیے ریسرچ کلچر کا فروغ ناگزیر ہوگیاہے،ہمارے تعلیمی نظام کو جدید خطوط پر استوار کئے بغیرمطلوبہ اہداف حاصل نہیں ہوسکتے۔ اس پس منظر میں تحقیقی رحجانات کو فروغ دینا عصری تقاضے ہیں۔ہمارا ملک ریسرچ کے شعبے میں ابھی بہت پیچھے ہے۔ہمارے نوجوانوں کو ریسرچ کے شعبے میں اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں بھر پور حصہ ڈالنا چاہیئے۔ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی سائنس وٹیکنالوجی کے شعبہ میں پاکستان کے لئے لازوال خدمات ہیں جنہیں فراموش نہیں کیاجاسکتاہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جامعہ کراچی کے ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ کی سنگ بنیاد رکھی اور آج یہ انسٹی ٹیوٹ نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی پذیرائی حاصل کرچکاہے جس پر وہ یقینا فخر محسوس کرتے ہوں گے۔انسٹی ٹیوٹ ہذا ملک میں ریسرچ کلچر کے فروغ میں کلیدی کرداراداکرہاہے۔جب میں جامعہ کراچی کا طالب علم تب جامعہ کراچی پورے پاکستان کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر تھی ،وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد میری اولین ترجیحات میں جامعہ کراچی کو ایک بارپھر پاکستانی جامعات کی درجہ بندی میں پہلے نمبر پر لانا شامل ہے۔ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اے کیو خان انسٹیٹوٹ آف بائیوٹیکنالوجی اینڈجینیٹک انجینئرنگ میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر عابد اظہر نے کلمات تشکر اداکرتے ہوئے کہا کہ محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی جامعہ کراچی آمد ہم سب کے لئے اعزاز کی بات ہے جس کے لئے ہم سب ان کے بیحد مشکور ہیں۔سائنس کے شعبہ میں تربیت ایک اہم جز ہے اور ہمارے نوجوان سائنسدانوں کو تربیتی مواقع فراہم کرنا ضروری ہے اسی لئے ڈاکٹر اکے کیوخان انسٹی ٹیوٹ نہ صرف جامعہ کراچی کے بلکہ ملک کے دیگر اداروں سے آنے والے اساتذہ اور ریسرچرز کو مختلف کورسز ،ورکشاپس اور سمپوزیم کے ذریعے تربیت فراہم کررہاہے۔انسٹی ٹیوٹ کے معتبر بین الاقوامی اداروں سے اشتراک ہیں اور انسٹی ٹیوٹ قومی اور بین الاقوامی ایونٹس میں بھی بھر پورطریقے سے شرکت کرتاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.