نیٹو فنڈز کے حوالے سے ٹرمپ کا دعویٰ درست نہیں ہے، جرمن وزیر دفاع

پیر 20 مارچ 2017 21:48

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 مارچ2017ء) جرمنی کی خاتون وزیر دفاع اٴْرزٴْولا فان ڈیئر لائن نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یہ دعویٰ درست نہیں ہے کہ نیٹو کی کافی زیادہ رقوم برلن حکومت کے ذمے واجب الادا ہیں۔

(جاری ہے)

جرمنی کی طرف سے نیٹو کے لیے فوجی اخراجات کے معاملے پر دونوں ممالک کے تعلقات میں تناؤ پایا جاتا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جرمن چانسلر انگیلا میرکل سے ملاقات کے چند گھنٹوں بعد ہفتے کے روز اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہا تھا کہ جرمنی کے ذمے نیٹو کی ’’بڑی رقوم واجب الادا ہیں‘‘۔ ٹرمپ کے عہدہ? صدارت سنبھالنے کے بعد سے دونوں رہنماؤں کی یہ پہلی ملاقات تھی۔