بورے والا، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سبزی فروش زخمی،ڈاکو نقدی لیکر فرار

پیر 20 مارچ 2017 21:50

بوریوالہ۔20 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مارچ2017ء) ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے سبزی فروش زخمی ملزمان 10ہزار روپے کیش لوٹ کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق چک 445/EBکا رہائشی سبزی فروش غلام مصطفے رحمانی علی الصبح ساڑھے پانچ بجے سبزی خریدنے کے لیے گھر سے سبزی منڈی جانے کے لیے اے سی موڑ کے قریب رکشہ کے انتظار میں کھڑا تھا کہ اچانک دو نا معلوم مسلح موٹر سائیکل سوار وہاں آگئے اور اسے ہینڈز اپ کرواکر تلاشی لینا چاہی غلام مصطفیٰ نے مزاحمت شروع کر دی تو ملزمان نے اس کی ٹانگ میں فائر مار کر مضروب کر دیا اور اس کی جیب سے 10ہزار روپے نقدی اور موبائل لوٹ کر فرار ہو گئے وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مضروب کو تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال داخل کروادیا پولیس مصروف تفتیش ہے شہریوں نے سٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :